Posts

Showing posts from May, 2025

شمس العلماء ابو الصفاء سیّد قاضی میر احمد شاہ رضوانی ؒ Shamsul Ulama Syed Qazi Mir Ahmad Shah Rizwani

  شمس العلماء ابو الصفاء سیّد قاضی میر احمد شاہ رضوانی ؒ        قضاۃ اکبرپورہ اور خانوادہ بخاریہ کی عدالتی خدمات تاریخی تسلسل کے ساتھ        خانوادہ سیّد قاضی میر عبد اللہ شاہ بخاری نقشبندیؒ نہ صرف روحانی و علمی فیض کا مرکز رہا بلکہ عدالتی و انتظامی خدمات میں بھی ایک ممتاز مقام رکھتا ہے۔ اس خانوادے کے کئی جلیل القدر افراد کو مختلف ادوار میں افغان سلاطین اور حکمرانوں کی طرف سے قاضی جیسے اہم عہدے پر فائز کیا گیا، جو ان کے تقویٰ، علم و فضل اور عدل و انصاف کے مظہر تھے۔ قضاۃ بخاریہ کی ترتیب وار خدمات : سیّد قاضی میر غلام محی الدین بخاریؒ حضرت سیّد قاضی میر عبد اللہ شاہ بخاری نقشبندیؒ کے بڑے صاحبزادے تھے۔ ان کی علمی وجاہت اور دیانت داری کی بنیاد پر افغان بادشاہ شاہ زمان نے ربیع الاول 1217ھ / جولائی 1802ء میں اُنہیں قاضی مقرر فرمایا۔ بعد ازاں، شاہ محمود کے دور میں بھی انہوں نے یہی خدمات انجام دیں۔سیّد قاضی میر صاحبزادہ جیؒ ، سیّد قاضی غلام محی الدین بخاریؒ کے فرزند اور میر احمد شاہ رضوانیؒ کے والد تھے۔ ان کی تقرری مہاراجہ رنجیت سنگھ اور اس کے پشاور ...